دین اور دنیا ایک مفید علمی و اصلاحی ویب سائیٹ ہے جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں مسلمانوں کی صحیح دینی رہنمائی کی جاتی ہے اور پیش آمدہ مسائل کا حقیقی حل دیا جاتا ہے اور امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کی فکر عام کی جاتی ہے۔ اس ویب سائیٹ میں آپ پائیں گے۔
قرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر ⦿
احادیث طیبہ کا ترجمہ و تشریح ⦿
مختلف موضوعات پر مفید معلوماتی اور تحقیقی کتب ⦿
مختلف اکابر علمائے کرام کے پرمغز و مؤ ثر بیانات ⦿
ایمان افروز تحریریں ۔۔۔ اور بہت کچھ انشاء اللہ ⦿
اللہ تعالٰی نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا اور دنیا کو دارالاسباب بنا کر انسانی حوائج و ضروریات کو بھی اس کے ساتھ لگا دیا ، پھر اپنی عبادت کرنے کے طور طریقے سکھائے اور احکامِ خداوندی کی روشنی میں ضروریات کا بندوبست کرنے اور مسائل کا حل تلاشنے کا پابند فرمایا بس یہی ایک مسلمان کا کل دین اور دنیا ہے کہ اس کی عبادات بھی شریعت کے تابع ہوں اور معاشرت ،معاملات و نظریات بھی دین میں ڈھلے ہوں اور خواہشات بھی دین میں رنگی ہوں ،تجارت بھی شرعی اصولوں کے تحت ہو اور زراعت و کاشتکاری بھی، صنعت و حرفت بھی اللہ تعالٰی کی مرضی کے مطابق ہو اور سیاست و سیادت بھی ۔اللہ تعالٰی نے امت مسلمہ کو جو دین عطا فرمایا وہ روئے زمین کا سب سے بہترین جامع اور رب تعالٰی کا پسندیدہ دین ہے۔
اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ یہ دین دین اسلام ہے، اس دین میں نہ رہبانیت ہے اور نہ تعطل ، اس میں نہ افراط ہے اور نہ تفریط۔ اس دین میں دنیا کی نہ کل نفی کی گئی اور نہ دنیا کو سر پر بٹھایا گیا ہے۔ اس دین میں دنیا اور آخرت سب کچھ ہے، البتہ دین کو ہر معاملے میں فوقیت اور برتری حاصل ہے ۔ایک مسلمان دین و دنیا ہر اعتبار سے احکامِ الٰہی کا پابند ہو جائے اور مرضیات ربانی کا مطیع ہو جائے، اسی مقصد اور مشن کو لے کر دین اور دنیا کا پلیٹ فارم سرگرم عمل ہے ۔ اللہ تعالٰی اسے مفید، مؤثر اور بار آور بنائیں۔ آمین

(کتب)

(کہانیاں)

(نصیحت)

(فلاح و بہبود)

(تعمیرات)
مساجد اللہ تعالیٰ کا گھر اور دین اسلام کا شعار ہیں، ابو البشر حضرت آدم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نزول ارض کے بعد سب سے پہلے کعبۃ اللہ کی تعمیر فرمائی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد اولین کام مسجد نبوی کی تعمیر کا فرمایا، مساجد اسلام کے قلعے ہیں، مساجد کا وجود اور ان کی حفاظت اسلام کے غلبے کا ثبوت ہے، مساجد فتنوں سے حفاظت کا مضبوط ذریعہ ہیں، مساجد اسلامی قوانین کی عدالتیں ہیں، مساجد ایمانی، روحانی اور دینی مراکز ہیں، اس لیے ہر مؤمن کی ایمانی ذمہ داری اور فریضہ ہے کہ وہ مسجد کی تعمیر اور آبادی سے کبھی غافل نہ ہو، اور ہر لمحہ مسجد کے ساتھ تعلق کو بڑھاتا رہے، اور مسجد کی آباد کاری کی فکر میں لگا رہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں مسجد بنانے کے بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللہِ مَنْ اٰمَنَ بِاللہِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَاٰتَى الزَّكَاةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ فَعَسَىٰۤ أُولۤئِكَ اَنْ يَّكُونُوا مِنَ الْمُهْتَدِينَ۔ [التوبة:18]
بلاشبہ مساجد وہ لوگ تعمیر کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ پر، آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں، اور زکوٰۃ اداء کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے سواء کسی سے نہیں ڈرتے یقیناً یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
انسانی ہمدردی اور رواداری ایمانی فریضہ ہے، خدمت خلق اور نفع رسانی اسلامی ذمہ داری ہے، پس ماندہ طبقے کے حقوق کی ادائیگی، مصیبت زدہ کی مدد ونصرت، آفت زدہ کی دلجوئی اہم ترین عبادت اور حقیقی ایمانی وصف ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف جلیلہ میں حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالٰی عنہا نے فرمایا تھا۔
کَلَّا وَاللہِ لَا یُخْزِیَکَ اللہُ اَبَدًا اِنَّکَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْکَلَّ وَتَکْسِبُ الْمَعْدُوْمَ وَتَقْرِیْ الضَّیْفَ وَ تُعِیْنُ عَلٰی نَوَائِبِ الْحَقِّ۔ (بخاری)
اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی رسوا نہیں کریں گے، کیونکہ آپ تو صلہ رحمی کرتے ہیں، ناتواں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، ناداروں کے لیے کماتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں اور حق کی راہ میں آنے والے مصائب میں مدد کرتے ہیں۔
14-07-2020
16-07-2020
17-07-2020